خاندان سے ملوائے گئے گمشدہ و لاوارث بچے

پچھلے صرف 19 ماہ کے دوران، میرا پیارا – ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کو مجموعی طور پر 125,635 کیسز موصول ہوئے؛ جن میں 67,000 کیسز گمشدہ و لاوارث بچوں، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے تھے۔ ان میں سے 64,000 کیسز کو کامیابی کے ساتھ حل کر کے ان افراد کو دوبارہ ان کے اہلِ خانہ سے ملوا دیا گیا۔
باقی 58,000 کیسز دیگر بچوں کے مسائل سے متعلق تھے؛ جن میں گھریلو تشدد، بچوں کے ساتھ زیادتی، ڈیجیٹل بلیک میلینگ اور دیگر قسم کے تشدد شامل تھے۔ان میں سے 53,000 کیسز کو کامیابی کے ساتھ حل کر کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا گیا۔
ہر خاندان تک پہنچنے والا بچہ محض ایک عدد نہیں، بلکہ ہزاروں خاندانوں کے لیے امید کی نئی کرن لاتا ہے۔ جدید اے آئی ٹیکنالوجی، مضبوط ٹیم ورک اور عوامی اعتماد کے ساتھ میرا پیارا شب و روز کوشاں ہے کہ ہر گمشدہ ولا وارث بچےکو بحفاظت اس کے پیاروں تک پہنچایا جائے۔

28 برس کی جدائی بعد عاطف کی اپنے اہل خانہ تک پہنچنے کی مکمل داستان

28 سال کی طویل جدائی کے بعد عاطف بالآخر اپنے پیاروں سے مل گیا – میرا پیارا کی انتھک محنت اور ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ خوشی کا لمحہ ممکن ہوا۔

مزید پڑھیں
شگفتہ کی 22 سال کی جدائی کے بعد اپنے اہلِ خانہ سے دوبارہ ملنے کی داستان

22 سال بعد لاہور کی گمشدہ خصوصی بچی شگفتہ کراچی میں والدہ سے ملی۔ میرا پیارا کی محنت، ایدھی سینٹر اور امید کی بدولت یہ جذباتی لمحہ ممکن ہوا۔

مزید پڑھیں
21 سالہ طویل جدائی کا اختتام , میرا پیارا ٹیم کی کاوشوں سے کائنات کی اپنے نابینا والد سے دوبارہ ملنے کی داستان

21 سال کی جدائی کے بعد کائنات اپنے والد سے جا ملی! میرا پیارا ٹیم نے صرف پرانے کپڑوں کی شناخت اور محدود معلومات کی مدد سے اس کے والد کو تلاش کر کے یہ ممکن بنایا۔

مزید پڑھیں
20 سال بعد — عشرت کی اپنے خاندان سے ملنے کی داستان

20 سال کی جدائی کے بعد عشرت ایدھی سینٹر سے اپنے پیاروں تک پہنچی! میرا پیارا ٹیم نے صرف 'عشرت' اور 'کالیکی' کی یاد سے گوجرانوالہ میں اس کا گھر ڈھونڈ نکالا۔

مزید پڑھیں
19 سال کی جدائی کے بعد محسن کی اپنے خاندان سے دوبارہ ملنے کی مکمل داستان

19 سال کی جدائی کے بعد محسن اپنے خاندان سے دوبارہ مل گیا۔ یہ ری یونیفیکیشن میرا پیارا کی سوشل میڈیا مہم اور عوامی تعاون سے ممکن ہوئی، جس نے ایک خاندان میں دوبارہ خوشیاں لوٹا دیں۔

مزید پڑھیں
19 سال بعد اویس  اپنے اہل خانہ سے دوبارہ کیسے ملا؟ بچھڑنے سے ملنے تک کی مکمل داستان

19 سال کی طویل جدائی کے بعد اویس والدہ سے ملا۔ میرا پیارا کی انتھک کاوشوں اور سوشل میڈیا ویڈیو سے جدائی ختم ہوئی اور ماں بیٹا مل گئے۔

مزید پڑھیں
18 برس بعد صابر اپنے اہلِ خانہ تک پہنچ گیا — ایک دل کو چھو لینے والی داستان

18 طویل برس بعد خصوصی فرد صابر اپنے بھائی سے ملا! بنوں سے گم ہو کر ملتان پہنچا، میرا پیارا نے ویڈیو شیئر کی تو سراغ ملا۔ اللہ کا شکر، جدائی ختم!

مزید پڑھیں
کرن 17 برس بعد اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ پہنچی — کراچی میں خوشیوں بھرا لمحہ

17 سال کی جدائی ختم! کرن بگری قصور سے گم ہوئی اور ایدھی سینٹر رہ رہی تھی، میرا پیارا نے اس کی فائل دیکھ کر اسے گاؤں تک پہنچایا۔ والد سے ملن، خوشی کا لمحہ!

مزید پڑھیں